What is online Marketing? How to earn money online?

 

Earn Money

 آن لائن  مارکیٹنگ(Online Marketing)

آن لائن مارکیٹنگ کیا ہے؟ (What is online Marketing)

اس آرٹیکل میں ہم  آن لائن مارکیٹنگ  (Online Marketing) کے بارے میں  معلومات فراہم  کریں گے۔

آن لائن مارکیٹینگ  ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ہم انٹرنیٹ سے پیسے کما سکتے ہے۔ یہ کمائی درجہ ذیل طریقوں سے حاصل ہوتی ہے۔

1: اپنا پراڈکٹ فروخت کرنا

2: کسی کے پراڈکٹ کو فروخت کرنا

اب اپنا پراڈکٹ  (products) یا دوسروں کے پراڈکٹ کو کیسے فروخت کیا جاتا ہے اور اس کے لئے کونسے ذرائع موجود ہیں؟

انٹرنٹ پر موجود ذرائع جس کے ذریعے ہم پراڈکٹ کو بیچنا یا پروموٹ کر سکتے ہیں ان میں سے چند درجہ ذیل ہے۔

1:- ای میل مارکیٹنگ (Email Marketing) 

یہ ایک  ایسا طریقہ ہے جس میں  کسٹمر کو ای میل بھیجا جاتا ہے جس میں خاص پراڈکٹ کے بارے میں معلومات  اور خریدنےکے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ یہ سب سے مؤثر طریقہ ہے۔   اس طریقے کو استعمال کرنے کے لئے  ای میل لیسٹ بنانا ہوتا ہے  تاکہ ایک ہی وقت میں زیادہ سے زیادہ  ٹارگٹڈ کسٹمر کو ای میل بھیجا جا سکے کیونکہ الگ الگ  ای میل بھیجنا مشکل اور وقت بھی زیادہ لے گا۔ لوگوں کو اپنی ای میل لیسٹ  میں شامل کرنے کے لئے آپ کو دلچسپ مواد یا پرکشش آفر دینا پڑتا ہے۔  اس کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ کسٹمر آپ سے رابطے میں رہتا ہے۔ لیسٹ بنانے کا طریقہ اس طرح ہے :

ای میل ائی ڈی کھولو

دائیں طرف  کونٹیکٹ کی آئکن پر کلیک کرو

کونٹیکٹ ونڈو کھولنے کے بعد کرئیٹ  لیبل پر کلیک کرو

لیبل کو اپنی پسند کا  ایک نام دو

اب  کونٹیکٹ پر کلیک کرو

جو کونٹیکٹ ایڈ کرنا ہے اسے مارک کرو

مارک کرنے  کے بعد کونٹیکٹ نام کے دائیں طرف تین ڈاٹ  نظر آ رہا ہو گا اس پر کلیک کرو

نیچے آپ کا بنایا ہوا لیبل ہو گا اس کو مارک کرو

اسی طریقے سے آپ اپنا ای میل لیسٹ تیار کر سکتے ہیں۔ یہ آن لائن کمائی کا سب سے مؤثر طریقہ ہے پر لیسٹ تیار کرنا اور کونٹیکٹ ایڈ کرنے کی عمل تھوڑی مشکل ہے۔

2:- آن لائن اشتہارات کیا ہے؟

یہ ایک ایسا ہنر ہے جو انٹرنیٹ کو استعمال کرتے ہوئے   آپ مارکیٹنگ پیغامات  کسٹمر کو پہنچا دیتے ہے۔  یہ ویڈیو ، آڈیو یا تصاویر کے صورت میں ہو سکتے ہیں۔

3:- سوشل میڈیا مارکیٹنگ (Social Media Marketing)

یہ ایک ایسا  پلیٹ فارم ہے جس میں سوشل میڈیا  کو استعمال کرتے ہوئے کسی برانڈ  کو پروموٹ کرنے کے لئے ٹریفک بڑھایا جاتا ہے۔ برانڈ یا پراڈکٹ  کمپنی فی وزٹ کے حساب سے پیسے اداکرتے ہیں۔

4:- اپیلیٹ مارکیٹنگ   (Affiliate Marketing)

یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں کسی کمپنی کی پراڈکٹ کو پروموٹ کرتے ہوئے اپ کو کمیشن ملتا ہے۔ کمپنی والے آپ کو اپنے پراڈکٹ پروموٹ کرنے  کی اجازت دیتا ہے اور پھر آپ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے یا اپنے بلاگ کے ذریعے سے پروموٹ کرتے ہیں۔اب سوال یہ پیدا ہو گا کہ پراڈکٹ کہا ملے گا تو اس کے لئے بےشمار پلیٹ فارم انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ مثلاً (clickbank, warriorplus, cj, shareasale, Amazon associates, ebay partner, leadpages)  چند پلیٹ فارمز کے  نام ہیں۔

5:-کانٹنٹ مارکیٹنگ (Content Marketing)

یہ ایک ایسا طریقہ ہے جس میں کسی کمپنی کے پراڈکٹ  کو ویڈیو، ارٹیکل یا بلاگ کے ذریعے سے پروموٹ کیا جاتا ہے۔

6:-ویڈیو مارکیٹنگ (Video Marketing)

ویڈیو مارکیٹنگ ایک ایسا طریقہ ہے جس میں کسی کمپنی کے پراڈکٹس کو  بذریعہ ویڈیو پروموٹ کیا جاتا ہے۔ اگر آپ یوٹیوب یا فیس بک  پر ویڈیو دیکھتے ہے تو اکثر بیچ میں سے ایک ویڈیو  پلے ہو جاتی ہے جسے پروموشنل  ویڈیو کہا جاتا ہے۔ یوٹیوب یا  فیس بک اس قسم کےویڈیوز  کے پیسے لیتے ہے اور جس چینل یا پیج کی ویڈیو ہو  اس کو اپنا مختص کیا ہوا حصہ دیتا ہے۔

اگلے ارٹیکلز میں انشاءاللہ ایک ایک پر تفصیل سے  لکھا جائے گا۔

اگر آپ کو یہ ارٹیکل پسند آیا ہو تو ہمارے ویب سائٹ کو سبسکرائب کیجئے اور ساتھ کمنٹ میں اپنے آرا سے اگاہ کیجئے۔ 

Post a Comment

0 Comments