Photo taken while reading

وزیر تعلیم شفقت محمود نے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے ملک بھر میں مرحلہ وار کھول دئے جائے گے جو سخت احتیاطی تدابیر تعلیمی ادارے اپنائے گے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے ایک صوبائی وزرا میٹینگ کی سربراہی کی تاکہ سکول کھولنے کے حوالے سے آخری فیصلہ دیا جائے۔ 

میٹینگ میں HEC چئیرپرسن اور ایکزیکٹیو ڈائرکٹر، معاون خاص شعبہ صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور دیگر ہیلتھ آفسرز نے شرکت کی۔ 

میٹینگ میں یہ بھی زیرغور لایا گیا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے کس قسم کی SOPs پر عمل ہونا چاہئے؟

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی ادارے 15 سے 30 ستمبر تک کھول دینا چاہئے۔

پہلے مرحلے میں نویں اور اس سے اوپر کے کلاسز بشمول جامعات 15 ستمبر تک کھول دیا جائے اور اس کے بعد اگلے مرحلے میں چھٹیی اور ساتھویں کلاسز 22 ستمبراور پرائمری سطح تک 30 ستمبر تک کھول دیا جانا چاہئے۔

ماسک لگانا لازمی ہوگا اور خلاف ورزی پر سخت سزا دیا جائے گا۔

وزیرتعلیم مراد راس نے ایک شفٹ کی تجویز دی اور کہیں بھی دو شفٹیں نہیں ہونگے۔ جبکہ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں اس کا کہنا تھا کہ متبادل شیڈول پر عمل ہونا چاہئے۔

جبکہ خیبر پختون خواہ کے وزیر تعلیم نے سکول عملے اور طلباء کا کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام سربراہان تعلیمی اداروں کو پہلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ لینے کے لئے ہیلتھ کے اہلکار سکولوں سے بچوں اور عملے کی نمونے حاصل کریں گے۔