How to earn money online

افیلیئٹ مارکیٹنگ کیا ہے؟ (What is Affiliate Marketing)

کسی کی پراڈکٹس کو فروخت کرنا اور کمائی کی مختص حصہ لینے کو افیلیئٹ مارکیٹنگ کہا جا تا ہے۔ پراڈکٹس کے چار   پارٹنرز ہوتے ہیں۔

      تاجر     پلیٹ فارم       3، پبلیشر /افیلیئٹ          کسٹمر

1:- تاجر جسے بنانے والا یا بیچنے والا بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک کمپنی ہوتی ہے جو پراڈکٹس بناتے ہیں۔

2:  پلیٹ فارم اصل میں ایک سٹور کی طرح کام کرتا ہے جس میں مختلف کمپنیوں کے پراڈکٹس ہوتے ہیں۔

3:ـ پبلیشر اصل میں پروموٹ کرنے والے ہوتے ہیں جو سٹور سے کسی خاص کمپنی کے پراڈکٹس کا انتخاب کرتے ہے اور پھر وہ پراڈکٹس کو اپنے بلاگ، سوشل میڈیا اکاونٹ یا  ای میل کے ذریعے پروموٹ کرتے ہیں۔

4:- کسٹمر تو اپ جانتے ہونگے۔ یہ وہ  لوگ ہوتے ہیں جو کسی پروموٹڈ  پراڈکٹس کو خریدتا ہے۔

افیلیئٹ مارکیٹنگ کیسے شروع کریں گے؟

جیسے کے ہم نے اوپر پڑھا، اپلیئٹ  مارکیٹنگ  اصل میں کسٹمر یا کنزیومر سے بنتا ہے۔ بغیر خرید و فروخت کے کمیشن نہیں ملتا۔

افیلیئٹ مارکیٹینگ  کے لئے نیٹ پر بہت سے پلیٹ فارم موجود ہے۔ ان میں سے سب سے قابل ذکر click bank   ہے مگر یہ سروس پاکستان کے لئے دستیاب نہیں ہے۔ اس کے بعد آتا ہے warrior plus جو نئی شروع کرنے والے کلائینٹ کے لئے سب سے بہترین اور اسان  پلیٹ فارم ہے۔

آپ کو وارئرپلس پر اکاونٹ بنانا ہوتا ہے۔ اکاونٹ بنانے کے بعد آپ کو بے شمار پروڈکٹس کی فہرست فراہم کیا جاتا ہے جس میں سے آپ نے پراڈکٹس کے مالک سے افروول لینے کےلئے درخواست کرنا ہوتا ہے۔ آگر وہ آپ کی درخواست کو قبول کرتا ہے تو آپ کو ایک پروموٹینگ لنک دیا جاتا ہے جسے آپ نے اپنے بلاگ کے ذریعے، ای میل کے ذریعے یا سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے پروموٹ کرنا ہوتا ہے۔ آگر آپ کے لنک پر کوئی خریدتا ہے تو آپ کو کمیشن ملتا ہے۔

اس کے بعد آتا ہے Digistore24 جو وارئر پلس کی طرح کام کرتا ہے۔ یہاں آپ کو دو قسم کے پراڈکٹس  Physical اور digital پراڈکٹس ملے گے۔ اکاونٹ بناتے وقت یہ یاد رہنا چاہیے کہ آپ نے افیلیئٹ سلیکٹ کرنا ہے نہ کہ ونڈر۔

Amazon associate ایک اور پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے آپ کمیشن کما سکتے ہے ۔ آپ  کو آئی ڈی بناتے وقت دو لازمی    چیزوں میں سے ایک فراہم کرنا ہوگا۔ اگر اپ  کا اپنا  ویب سائٹ یا ایپلیکشن ہو ان میں سے ایک اپنے آئی ڈی میں ڈالنا ہوگا۔ پروفائل تیار ہوتے ہی آپ کو چھ ماہ میں  3  کسٹمرز دینے ہو گے تب آپ پارٹنر بن سکتے ہیں ۔

مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے vietsn پر کلک کریں