Brain reducing addictions

دماغ کو نقصان پہنچانے والے عادات

ہماری دماغ ہمارے جسم کی ایک اہم حصہ ہے۔ یہ کئی بڑے اور اہم کام  ہمارے جسم کی انجام دیتے ہیں۔ جسم میں بڑے اور اہم اعضا میں سے ایک ہے۔ یہ بہت سے معلومات ہمارے جسم کی محفوظ رکھتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق  آج کل ہم میں ایسے عادات پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے دماغ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

آگر آپ اپنے دماغ کو تندرست رکھنا چاہتے ہو تو درجہ ذیل عادات کو قابو میں رکھنا ہو گا۔

ناشتہ نہ کرنا:

جسے کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ناشتہ دن کے شروعات کا ایک اہم کھانا ہے۔ ہمیں یہ جاننا ہو گا کہ ہمیں کھانے میں کیا کھانا چاہیے، کیسے کھانا چاہیے اور کتنے مقدار میں کھانا چاہیے۔ ساری رات گزارنے کے بعد ناشتے کے بغیر جسم میں غذا کی توازن بگڑ جاتا ہے جس کی وجہ سے دماغ پر اثر پڑتا ہے۔ جو لوگ ناشتے کو چھوڑتے ہیں تو اس کو خون میں شکر کم ہونے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس کی نتیجے میں دماغ کو توانائی پوری نہیں ملی گی اور اسی طرح اعصاب کمزور ہوتے رہیں گے۔

ہوا کی آلودگی:

دماغ جسم میں سب سے زیادہ آکسیجن استعمال کرنے والا عضو ہے۔ جسم میں آلودہ ہوا داخل  ہونے سے آکسیجن کی مقدار کم رہتا ہے تو ظاہری بات ہے دماغ کو آکسیجن کی فراہمی بھی کم ہو گی۔ جس سے دماغ کی صلاحیت میں کمی آئی گی۔

بے خوابی یا نیند میں کمی:

نیند دماغ کو آرام دیتا ہے۔ زیادہ دیر سے سونا یا نیند کم ہونے سے دماغ کی خلیے مرتے ہیں ۔جس کی وجہ سے دماغ دن بہ دن کمزور ہو جاتے ہیں۔

سگریٹ نوشی:

وہ لوگ جو زیادہ سگریٹ نوشی کی عادی ہوتے ہیں  وہ  اپنے دماغ کے خلیوں کو کئی طریقوں سے مارتے ہیں۔ دماغ میں کھچاؤ اور آلزیمر (ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان کے دماغ کے اعصاب آہستہ آہستہ مر جاتے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی نشانی یاداشت  میں کمی جلد بھولنا شامل ہیں۔)سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہو جاتے ہیں۔

سوچ میں کمی:

خیالات میں گھومنا اور سوچنا دماغ کو تربیت دینے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ سوچ میں کم اور زیادہ مصروفیت کی وجہ سے دماغ میں کھچاؤ کا سبب بنتا ہے۔

زیادہ میٹھا استعمال کرنا:

 زیادہ چینی جسم میں لحمیات کی نہ جذب ہونے کا سبب بنتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں غذا کا توازن کم ہو جاتا ہے۔ اسی وجہ سے دماغ کو پورا غذا یعنی لحمیات نہیں ملتے جو دماغ کی نشوونما کے لئے ضروری جز ہے۔

زیادہ کھانا:

زیادہ کھانا کھانے سے نہ صرف وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے بلکہ دماغ کی شریان کو سخت بنا لیتے ہیں  جس سے ذہنی صلاحیت میں کمی آ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ کھانے سے شریان میں چر بی یعنی کولیسٹرول چمٹ جاتے ہیں جس سے شریان تنگ ہو جاتے ہیں۔ تنگ شریان دل کے دورے اور دماغ میں شریان کی پھٹ جانے کا باعث بنتے ہیں۔

اسی لئے کم اور متوازن غذا کھائیے۔