obesity


موٹا پا کے وجوہات (Obesity)

حال ہی میں سائنسدانوں نے 14 ایسے جینز دریافت کی ہے جو انسان کے جسم میں موٹا پا کا باعث بنتے ہیں۔ اس دریافت کی بدولت اب موٹا پا کا علاج ممکن ہو سکے گا۔ یہ دریافت یونیورسٹی آف ورجینیا  (University of Virginia) کے سائنسدانوں نے معلوم کیا ہے۔ اس میں تین ایسے جینز ہے جو موٹا پا کو روکتا ہے۔

اس دریافت کی وجہ سے موٹا پا کی علاج میں بہتری آ جائی گی۔ موٹا پا ایک وبا جیسی بیماری بن چکی ہے جو زیادہ خوراک، چینی کا زیادہ استعمال کرنے اور ہماری طرز زندگی  کی وجہ سے ہو جاتا ہے۔ ماہر جنیات نے سینکڑوں ایسے  جینز دریافت کیے ہیں جس کا تعلق موٹا پا سے ہے۔

 آب اصل چیلنج یہ ہے کہ کون سے جینز موٹا پا سے بچانے میں معاون ہے؟

نئی تحقیق میں جس میں کیڑیوں میں 293 ایسے جینز معلوم کی گئی جو لوگوں میں موٹا پا سے منسلک ہیں۔ اس  تحقیق میں 14 جینز لوگوں میں موٹا پا اور 3 ایسے جینز ہے جو موٹا پا کو روکتا ہے۔ یہ تین جینز موٹا پا کے علاوہ لمبی زندگی اور جسم کی عضلات کی  حرکت کو بہتر بنانے میں بھی معاون پائے گیے ہیں۔

دنیا بھر میں موٹا پا سے تقریباً 1.9 ارب بالغ موٹا پا کا شکار ہے۔3 کروڑ90 لاکھ بچے جس کی عمر5 سال سے کم ہے اور5 سے 19 سال میں موٹا پا کی تعداد تقریباً34 کروڑ ہیں۔

موٹا پا کو کم کرنے والے ادویات میں بہتری لانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ مریضوں میں موٹا پا کا بوج کم کرنا ممکن ہو سکے اور وہ روزمرہ کی زندگی کی طرف لوٹ سکے۔

Obesity


اس کے علاوہ ہمیں اپنے طرز زندگی کو بدلنا ہو گا۔ ورزش کو معمول بنانا چاہیے۔ خوراک میں کم میٹھا اور کم چکنا ئی اور پیٹ بھر  کر کھانے سے بھی خود کو روکنا چاہیے۔

عالمی ادارہ صحت نے ایک فارمولا  بنایا ہے جس میں آپ اپنے جسم کے بارے میں معلوم کر سکتے ہے کہ آیا میں موٹا پا کا شکار ہوں یا صحت مند ہوں ۔ اس فارمولا کو (BMI) یعنی Body Mass indexجس سے آپ اپنے جسم کی موٹا پا کو ناپ سکتے ہیں۔

جسم کے موٹا پا کیسے ناپا جاتا ہے؟  How to measure Body obesity?

آپ اپنے موٹا پا کو اگر ناپنا چاہتے ہے تو پہلے اپنا وزن اور لمبائی کو معلوم کر لے۔ پھر وزن کو لمبائی xلمبائی پر تقسیم کر لے۔

اگر لمبائی آپ کی سنٹی میٹر میں ہے تو اسے میٹر میں کر لے۔ میٹر میں کرنے کے لئے سنٹی میٹر ز کو 100 پر تقسیم کر لے تو آپ کی لمبائی میٹر میں تبدیل ہو جائی گی۔

مثلاً لمبائی 165 سنٹی میٹر ہے تو اسے 100 پر تقسیم کر لے تو یہ1.65m بن جائے گا۔ اب وزن کو جو کلو گرام میں ہو تو اسے 1.65m2 پر تقسیم کر لے۔ آسان لفظوں میں، اگر وزن 60 کلو گرام ہے تو60/1.65m2 سے جواب ملے گا 22BMI ۔ 25 یا 25 سے کم BMI والے صحت مند جبکہ 25 سے زیادہ  والے بھاری وزنی اور 30 سے اوپر کو موٹا پا قرار دیا جاتا ہے۔