Liver |
کالا یرقان(Hepatitis C)
کالا یرقان کیا ہے؟
کالا یرقان (HCV) ایک بیماری ہے جو وائرس سے لگتا ہے۔ یہ Virus پہلے
دفعہ 1989 میں سامنے آیا۔ دنیا بھر میں اس بیماری سے تقریباً5 کروڑ 80 لاکھ لوگ
متاثر ہے اور ہر سال 15 لاکھ متاثر ہوتے ہیں۔ وائرس دو طرح کی ہوتے ہیں۔ کالا یرقان RNA وائرس سے لگتا ہے۔ DNA Virus کے Vaccine آسانی سے بن
سکتے ہیں جبکہ RNA Virus کے Vaccine مشکل سے بنتے
ہیں کیونکہ یہ اپنی بر تاؤ بدلتا رہتا ہے۔
کالا یرقان کیسے لگتا ہے؟
HCV خون سے لگنے
والی بیماری ہے جو انسان کی جگر (Liver) کو لگتا ہے۔ یہ Virus زیادہ طرح
جراحی کے اوزار سے جو متاثرہ شخص کی خون سے آلودہ ہو چکا ہو یا متاثرہ شخص کی
خون کی منتقلی سے لگتا ہے۔ وہ اوزار جس سے کالا یرقان لگ سکتا ہے اس میں استعمال
شدہ Syringe ،سوئی، بلیڈ ،ریزر وغیرہ شامل
ہے۔ HCV بچے کو ماں کی دودھ کے ذریعے جس میں خون شامل ہو چکا ہو سے بھی
منتقل ہو سکتا ہے۔ متاثرہ شخص کے ساتھ Sexual Relation،Kissing ،Hugging سے
اور خوراک اور پینے کے اشیا سے یہ بیماری نہیں پھیل سکتی۔
کالا یرقان کے اقسام(Types of HCV):
HCV ایک RNA Virus ہے
جو انسان کی جگر کو متاثر کرتا ہے۔ اس Virus کے اب تک 6 اقسام
سامنے آ چکے ہیں۔ ان کے نام Type
1 to 6 دیا گیا ہے۔ ان
اقسام میں ایک قسم سے بیمار متاثر ہوتا ہے جبکہ بعض بیک وقت ایک سے زیادہ اقسام سے
بھی متاثر ہو سکتا ہے جسے Mix
infection کہا جاتا ہے۔
کالا یرقان کی علامات(Symptoms of HCV):
HCV کی شرع میں
کوئی خاص علامات نہیں ہوتے۔ علامات میں بخار تھکاوٹ، بھوک نہ لگنا، کمر درد، آنکھوں
اور پیشاب کا رنگ پیلا ہونا وغیرہ شامل ہیں۔
کالا یرقان کی تشخیص (HCV test and diagnosis):
HCV کا پتہ لگانے
کے لئے مختلف قسم کی test کی جاتی ہے۔ بنیادی طور پراس Viral
infection کا پتہ دو
طریقوں سے کیا جاتا ہے۔
·
خون کے نمو نے میں Anti-HCV antibodies دیکھا جاتا ہے۔
·
اگر Test
positive آتا ہے تو پھر
دوسرے مرحلے میں nucleic acid Test کیا جاتا ہے HCV RNA کے لئے تاکہ Chronic infection کے بارے میں پتہ لگ سکے۔ تقریباً 30 فی صد لوگ مضبوط مدافعتی نظام
سے خود بہ خود ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ باقی 70 فی صد لوگوں کو دوائیوں کی ضرورت ہوتی ہے
تاکہ Virus کو
مزید پھیلنے اور جگر کو نقصان پہنچانے سے روکا جا سکے۔
Medicine and Syringe |
کالا یرقان کا علاج (Treatment of HCV):
HCV کی علاج شروع
کرنے سے پہلے جگر کی حالت کو دیکھا جاتا ہے۔ آگر جگر کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا ہو
تو پھر علاج شروع کیا جاتا ہے۔ علاج میں
مختلف قسم کے ادویات شامل ہے۔ Daclatasvir یہ دوائی sofosbuvir کے ساتھ لی
جاتی ہے۔ Elbasvir اور grazoprevir یہ دن میں ایک
گولی HCV کی Type 1 اور 4 کی
علاج کے لئے مؤثر ہے۔ اس دوائی کے مضر اثرات بھی کم ہے اور اس کا دوسرا فائدہ یہ ہے
کہ جن مریضوں کوLiver Cirrhosis ہو اس کے لئے بھی ایک امید کی کرن ہے۔ Glecaprevir اور pibrentasvir یہ دوائی دن
میں تین دفعہ تمام HCV کے اقسام لے لئے ہیں۔ اس دوائی سے سر درد، تھکاوٹ،
دست اور قے ہو سکتا ہے۔ Ledipasvir اور sofosbuvir یہ علاج Type 1 HCV کے مریضوں کے
لئے ہے جو interferon-free علاج ہے اور FDAنے
اس علاج کو Type 4, 5 اور 6 کے لئے بھی
تجویز کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ Simeprevir اور sofosbuvir، Sofosbuvir اورvelpatasvir، اورSofosbuvir, velpatasvir, اور voxilaprevir کالا یرقان کے مؤثر علاج میں شامل ہے۔
بچاؤ (Prevention):
HCV کے علاج کے لئے آج تک کوئی مؤثر Vaccine نہیں بن سکا۔ احتیاطی تدابیر اس بیماری کے خطرات کو کم کر سکتا ہے۔ استعمال شدہ Syringe، Razor دوبارہ استعمال نہ کریں۔ خون کی عطیہ کی screeningکریں تاکہ متاثرہ اور پاک خون کا پتہ لگ سکے۔