آج کے خبریں (Today’s News)
Karachi Stock Exchage |
کراچی (حالاتِ حاضرہ )انٹر
بینک مارکیٹ کاروبار کے آغاز کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ
میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 86 پیسے کی
کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 168 روپے 25 پیسے پر آ گیاہے ۔ گزشتہ دنوں ڈالر ملکی
تاریخ کی بلند ترین سطح 169.60 روپے پر پہنچ گیا تھا جس پر سٹیٹ بینک نے مداخلت کی
تو ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے کمی ہوئی ۔
حکومت نے عوام پر پٹرول کی قیمت بڑھاتے ہوئے
مزید بوجھ ڈال دیاہے ۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 46 ہزار 716 پوائنٹس پر تھا اس کے بعد اس میں کمی ہونا شروع ہو گئی اور انڈیکس 14 پوائنٹس کم ہو کر 46 ہزار 702 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔
UAE and Israel |
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی ایک ٹریلین ڈالر سے زائد تجارت کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ اپنے معاشی تعلقات کو مزید بڑھانا چاہتے ہے
، اس حوالے سے بلوم برگ معاشی امور کے وزیر عبداللہ بن طوق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا
کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی تجارت کا امکان ہے ، تعلقات معمول پر
آنے کے بعد دونوں ممالک نے ابتدائی طور پر اب تک 60 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور
اگلے 2 برسوں میں مزید معاہدوں پر دستخط کی توقع کی گئی ہے۔
Model Town Incident |
چیف
جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بنچ نے سانحہ
ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی ، سرکاری وکیل
نے کہا کہ کابینہ نے لکھ کر دیا کہ سپریم
کورٹ کے کہنے پر جے آئی ٹی بنی ۔
جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دیے کہ یہ لکھ
دیتے کونسی جے آئی ٹی بنانے کی بات کر رہے ہیں ، وکیل نے بتایا کہ کابینہ نے وجہ
نہیں لکھی ۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کابینہ ربڑ سٹیمپ
بن کر منظوری نہیں دے سکتی ، آئندہ سماعت پر آدھے گھنٹے میں دلائل مکمل کر لوں
گا۔عدالت نے کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔