Pak Vs Nz

پاکستان بمقابلہ  نیوزیلینڈ (Pakistan Vs New Zealand)

(حالاتِ حاضرہ) پاکستان بمقابلہ نیوزیلینڈ  کی جاری میچ کو بغیر گیند پھینکے ادھورا چھوڑ کر واپس جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیوزیلینڈ نے سیکورٹی کے بنیاد پر اچانک یہ فیصلہ کر لیا ہے۔

ایک خبر کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے کہا ہے کہ نیوزیلینڈ کرکٹ بورڈ (NZC) نے بورڈ کو خبر دی کہ کچھ سیکورٹی خدشات کے بنیاد پر یہ جاری دورہ چھوڑ کر جانے کا فیصلہ کر لیا  ہے۔ جبکہ نیوزیلنڈ نے خطرے کے بارے میں مزید معلومات اور خبر رساں کے بارے میں معلومات دینے یا اس بارے مزید کہنے سے انکار کیا ہے۔

اس یک طرفہ فیصلے سے کرکٹ شائقین نے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی شرمناک دن ہے اورمیں پاکستان کرکٹ شائقین اور کھلاڑیوں کے لئے مایوس ہوں۔ نیوزیلینڈ  کون سے دنیا میں رہ رہے ہیں۔  خیال رہے کہ نیوزیلینڈ ٹیم 11 ستمبر کو آئے تھے۔ ایک ہفتہ یہاں رہنے کے بعد یک طرفہ اچانک فیصلہ کیسے کر سکتے ہیں۔ کیا ایک ہفتہ پہلے ان کو سیکورٹی  حوالے سے کوئی خطرہ نہیں تھا؟ اچانک ان کو ایسا کیا محسوس ہوا کہ ایسی شرمناک قدم اٹھانا پڑا۔

یاد رہے کہ 15 مارچ 2019 کو جمعہ کے دن نیوزیلینڈ میں ایک دہشت گردانہ واقع پیش آیا تھا جس میں ایک دہشت گرد نے نمازیوں کو شہید کیا تھا ۔ جس میں 49 نمازی شہید ہوئے تھے اور 48 نمازی زخمی ہوئے تھے۔ کیا اس واقع سے نیوزیلنیڈ میں کرکٹ اور دیگر کھیل کے دروازے بند نہیں ہونی چاہیے تھے؟ جب یہ واقع پیش آیا تھا تو اس وقت بنگلہ دیش  (Bangladesh) نیوزیلینڈ کے دورے پر تھے اور کھلاڑی جمعہ کے نماز کے لئے جا  رہے تھے۔ قریب تھا کہ بنگلہ دیش کے کھلاڑی بھی اس واقع کے زد میں آتے پر بال بال بچ گئے تھے۔

پاکستان کو بھی چاہیے کہ نیوزیلینڈ دوروں کا مکمل بائیکاٹ کیا جا ے اور ہو سکے تو ان کے سفارتی عملہ کو بھی بھجوا دے  ۔ اگر ان کے ٹیم کو خطرہ ہے تو سفارتی عملہ کو بھی ہو سکتا ہے۔